293

خیبر پختونخوا میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور منصفانہ انداز میں نصاف کی فراہمی کیلئے مختلف اضلاع میں چائلڈپروٹیکشن کورٹ/جوینائل کورٹ کاآن لائن افتتاح

خیبر پختونخوا میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور منصفانہ انداز میں نصاف کی فراہمی کیلئے مختلف اضلاع میں چائلڈپروٹیکشن کورٹ/جوینائل کورٹ کاآن لائن افتتاح کیا گیا جس میں کم عمر بچوں کی مقدمات بروقت حل کرنے اور بچوں کے حقوق کی تحفظ یقینی بننے میں اہم کردار ادا کرینگے.

اس سلسلے میں پشاور ہائی کورٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں چیف جسٹس قیصررشید سمیت پشاورہائی کورٹ کے دیگرجج بھی موجودتھے. تقریب میں پشاور سمیت سوات کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان میں چائلڈپروٹیکشن کورٹ کا آن لائن افتتاح کیا

چیف جسٹس قیصررشیدکاکہناتھاکہ بچوں کے حقوق کا تحفظ ایک آئینی ذمہ داری ہے بچے ہماری آبادی کا 35 فیصد حصہ ہے اس لیے ان کو ایک دوستانہ ماحول میں فوری اور منصفانہ انداز سے انصاف کی فراہمی ناگزیر امر ہے۔ جہاں وہ بغیر کسی خوف اور ڈر کے انصاف حاصل کر سکیں اور جہاں ان کی عزت نفس اور توقیر کا ہر قیمت پر تحفظ ہو۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پشاور ہائی کورٹ بچوں کو ان کے دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے صوبے کے ہر ضلع میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹس قائم کرے گی چیف جسٹس قیصر رشید خان نے تمام سٹیک ہولڈرز کو قانون کا سامنا کرنے والے بچوں کے مسائل کو کم کرنے کے لیے کام کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر شرکا کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چائیلڈ پروٹیکشن کورٹ جو گروپ ڈیویلپمنٹ پاکستان کے تعاون سے قائم کی جارہی ہے کے قیام کا مقصد آئین پاکستان، خیبر پختونخوا چائیلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر ایکٹ 2010 اورجووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ کے تحت قانون کا سامنا کرنے والے بچوں کو بچوں کے حوالے سے حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری انصاف کی فراہمی ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید خان نے بنوں میں چائیلڈ پروٹیکشن کورٹ/جوینائیل کورٹ کا آن لائن افتتاح کیا۔ یہ صوبے میں قائم کی جانے والی آٹھ عدالتوں میں شامل ہے اس سلسلے میں بنوں میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بنوں اسد حمید خان بنگش اور چائیلڈ پروٹیکشن کورٹ بنوں کے جج ناصر خان نے بھی خطاب کیا۔ اس تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں شبیر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں عمران شاہد، ایڈیشنل سیشن جج ایڈمن جمیل خان، رشیداللہ کنڈی،عاصم ریاض،ممبر خیبرپختونخوا بار کونسل شاہ حسین، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بنوں نورزادہ احمد زئی وغیرہ موجود تھے چائیلڈ پروٹیکشن کورٹ بنوں کے جج ناصر خان نے ورچول افتتاحی تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے قانون کے مطابق بچوں کو انصاف کی فراہمی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بنوں اسد حمید خان بنگش نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چائیلڈ رائیٹس کنونشن کے تحت فوری اور سستے انصاف کا حصول معاشرے کے اس محروم طبقے یعنی بچوں کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ سماجی اقدار کے نظام کا بنیادی جزو ہے جس کی ہر مذہب نے تاکید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے والدین یا کسی اور کی ذاتی جاگیر نہیں بلکہ معاشرے کا آثاثہ ہیں جن کے اپنے حقوق ہیں اور جن کو ہر صورت تحفظ حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قیصر رشید خان کی قیادت میں ہم سب بچوں کو ایک دوستانہ ماحول میں فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں