349

تعلیم کی وجہ سے ہی انسان کو اشرف المخلوقات کی دستار فضیلت سے سرفراز کیا گیا ہے،سابق وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرظفراقبال بطورکا چترالی طلباء سے خطاب

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)چترال اسٹوڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی  کے نومنتخب کابینہ سے حلف برداری کے موقع پرمہمان خصوصی سابق وائس چانسلر فیڈرل اُردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال  بطورِ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ رب العزت نے انسان کو دیگر مخلوقات سے علم اور سمجھ بوجھ کی بناء عظمت و برتری عطافرمائی ہے۔انسانی زندگی کا اہم مقصداپنے آپ کو علم یعنی سمجھ بوجھ سے آراستہ کرنا ہے ۔علم اورسمجھ بوجھ کے حصول کے لئے کی جانے والی انسانی جد وجہد کو تعلیم کہا جاتا ہے۔تعلیم کی وجہ سے ہی انسان کو اشرف المخلوقات کی دستار فضیلت سے سرفراز کیا گیا ہے

تقریبِ حلف برداری ﷲتعالٰی کے بابرکت کلام کی تلاوت سے ہوئی جسکی سعادت فضل رحیم صاحب نے حاصل کیا۔ پروگرام کے صدرمحفل سابق صدرفہیم سرنگ لال  تھے۔تقریب میں چترال سے تعلق رکھنے والے معرُوف سماجی کارکن ظہیر علی صفدر،سابق صُدور سی ایس ڈبلیو اے کراچی  الطاف چترالی  اور ظہیر سرحدی  اور  سینئرطلباء  کثیر تعداد میں شرکت کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر عابد پیرزادہ نے چترال سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کو درپیش مسائل حل کرنے  کی  یقین کرتے ہوئے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے تنظیمی رہنماوں کیساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا اور چترالی طلباء و طالبات کو درپیش مسائل  کرنے اورحقوق کے لئے آواز اٹھانے  کی عہدکرتے ہوئے  چترالی عوام سے طلباء تنظیموں پر اعتماد رکھنے اور بھروسہ کرنے کی گذارش  کی۔ انہوں نے  کہاکہ حصول علم صبر و تحمل اور ایثار و قربانی چاہتا ہے، لہٰذا علم حاصل کرنے والوں میں محنت و مشق کے برداشت کرنے کا جذبہ اور اس راہ میں آنے والے مصائب و مشکلات پر صبر کرنے کا حوصلہ ہونا چاہئے۔

جنرل سیکرٹری جُنید فراز  نے خطاب میں سی ایس ڈبلیو اے کراچی کیلئے اپنا وقت، جان و مال سب کچھ قربان کرنے کا اعلان کیا اور نئے کابینہ کے کامیابی کی نوید پہلے دن ہی جذبے اور یقین کیساتھ سُنایا۔

تقریب کے اختتام پر جنرل سیکرٹری نے سابق صدرفہیم لال کو چترالی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا اور چترالی رقص کے ساتھ حلف براداری کی یہ پُررونق تقریب اپنے اختتام کو پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں