چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) ایم پی اے سلیم خان نے کریم آباد حادثے پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اس المناک حادثے کے شکار بدقسمت لوگوں کے دکھ درد میں، میں برابر شریک ہوں اور قیمتی جانوں کے ضائع پر مجھے دلی افسوس ہے۔اُنہوں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک اور غم انگیز حادثے میں قیمتی جانوں کے ضائع میں مجھے سخت دکھ اور دصدمہ پہنچا ہے اس تلخ اور دردناک حادثہ پر غمزدہ خاندانوں کواللہ تعالیٰ صبر اور متبادل خوشیاں عطا ء فرمائیں۔