416

اپر چترال کے دو مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر خودکشی کے واقعات میں دو لڑکیاں اور ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

چترال (نمائندہ) اپر چترال کے دو مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر خودکشی کے واقعات میں دو لڑکیاں اور ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خودکشی کا پہلا واقعہ تریچ وادی کے گاؤں لون گول میں پیش آیا جہاں دو کزن گلفام دختر سید احمد عمر 20سال اور رخسانہ دختر غفار عمر 19سال نے دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔ گلفام کی لاش کو دریا سے برامد کرلیا گیاجبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ خود کشی کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ ایک اور واقعے میں سنوغر کے مقام پر 29سالہ شخص خلیل احمد ولد سردار احمد نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو چاقو سے پے درپے وار کرکے زخمی کردیا جسے مقامی ہسپتال پہنچانے پر زخموں کی تا ب نہ لاکر چل بسے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں