55

جان بحق ہونے والے طلباء کے لئے صوبائی حکومت کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر کی طرف سے تین تین لاکھ روپے کے اعلان قابل تعریف ہے ۔عنایت اللہ اسیر

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال کے معروف سماجی شخصیت اورسوشل ورکرعنایت اللہ اسیر نے سوسوم کریم آباد حادثے میں جان بحق ہونے والے طلباء کے لئے صوبائی حکومت کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمدوڑائچ کی طرف سے تین تین لاکھ روپے کے اعلان کوقابل تحسین اوربروقت قدم قراردیاہے ۔اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ چترال کے لوگوں اپنے وطن سے پُرخلوص محبت ہے اوران مخلص باشندوں کے دکھ درد میں شریک افیسران کاچترال کی کمیونٹی میں ہمیشہ یادرکھاجاتاہے ۔جس طرح کرنل مراد کانام آج بھی چترالیوں کے دل میں زندہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ سوسوم کے معصوم طلباء کے والدین کے غم میں برابرکے شریک ہیں اوراللہ تعالیٰ مرحوم طلباء کواپنے جواررحمت میں جگہ دینے اوروالدین کوصبرعطاکرنے کی دعاکرتے ہیں ۔اورچترال انتظامیہ کی بروقت اقدام کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں