334

اپر چترال انتظامیہ کی طرف سے اپر چترال کے متعدد فلنگ سٹیشنوں کا ہنگامی دورہ۔۔ فلنگ سٹیشنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مقررہ مقدار/گیج کا جائزہ ل

اپر چترال انتظامیہ کی طرف سے اپر چترال کے متعدد فلنگ سٹیشنوں کا ہنگامی دورہ۔۔ فلنگ سٹیشنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مقررہ مقدار/گیج کا جائزہ لینے کے سلسلے میں شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپر چترال کے متعدد پیٹرول پمپس/فنلگ سٹیشنوں کا دورہ کیا۔ دوران انسپکشن انہون نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو چیک کیا اور اوگرا کی طرف سے مقرر کردہ نرخ کے عین مطابق پایا۔ مذید انہون نے پیٹرولیم مصنوعات کے مقدار/گیج کو بھی فی لیٹر کے حساب سے چیک کیا اور تمام کودرست اور مکمل پایا۔ انہون نے فلنگ سٹیشن مالکان کو اوگرا ریٹ اور مقررہ گیج کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کی ہدایت کی۔ انہون نے ان پر واضح کیا کہ ریٹ اور گیج کے حوالے سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں