307

بونی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکرپولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

اپرچترال(ذاکر محمدزخمی)شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے کٹیگیری ڈی ہسپتال بونی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکرپولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال ڈاکٹر رحمت امان، ڈاکٹر فرمان والی،ایم ایس کٹیگری ڈی ہسپتال بونی اور دوسرے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپنے پیغام میں عوام سے اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلانے کی اپیل کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں