372

شیشی کوہ ویلی میں دو مختلف گاؤں کے درمیاں چراگاہ کے تنازعے پر آپس میں چپقلش کے بعد کشیدہ صورت حال دوبارہ نارمل ہوگئے ہیں

چترال(بشیر حسین آزاد) گزشتہ دنوںشیشی کوہ ویلی میں دو مختلف گاؤں کے درمیاں چراگاہ کے تنازعے پر آپس میں چپقلش کے بعد کشیدہ صورت حال دوبارہ نارمل ہوگئے ہیںاور علاقے میں مکمل امن وامان قائم ہونے کے بعد دوبارہ ٹکراؤ کا کوئی خطرہ نہیں رہا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی ڈی ایس پی لیول افسر کی نگرانی میں وادی میں موجود ہیں۔ دریں اثناء دونوں طرف سے سرکردہ افراد کو ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سونیہ شمروز خان نے مصالحت کے لئے چترال طلب کرلیا ہے جہاں خوشگوار ماحول میں مذاکرات جاری رہنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ڈی پی او نے اپنے دفتر میں مذاکراتی نشست کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ دونوں فریقین کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش جاری ہیں جوکہ غلط فہمی کی بنیاد پر پیدا ہوئی تھیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ایف آئی آر کے مطابق دونوں طرف نامزد ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور قانون کے مطابق پولیس عمل کرے گی لیکن ساتھ ساتھ فریقین میں مکمل طور پر راضی نامہ کرنے اور اس چپقلش کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دور کرنے کے لئے ہر زاویہ پر کوشش کی جارہی ہیں اور اس عمل میں ڈسپیوٹ ریزلوشن کونسل کی خدمات بھی لی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت وادی میں دونوں اطراف سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کا سلسلہ جاری جوکہ خوش آئند بات ہے اور علاقے میں دیرپا امن کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں