377

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری ایسٹر کاتہوارمنا رہی ہے

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف، صد ر منون حسین اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایسٹر کے تہوار کے موقع پر عیسائی برادری کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر پیار محبت اور باہمی احترام کے جذبے کا نام ہے اور موجودہ وقت میں اتحاد اور مذہب کے درمیان ہم آہنگی کی  اشد ضرورت ہے۔رہنماوں کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کی جدوجہد  میں اقلیتوں نے بنیادی کردار ادا کیا،اور ملک کی ترقی میں اقلیتی برادری اہم کردار ادا کر رہی ہے تاہم حکومت اقلیتوں کے جان و مال اور بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے اورپاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کی بہبودو معیارزندگی بہتر بنارہے ہیں۔رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تمام شہریوں کے یکساں حقوق کو یقینی بنائے گی،وسروں کی خوشیوں میں شریک ہونے سے ہی خوشیاں بڑھتی ہیں ۔ایسٹر مستحق افراد کیساتھ مل بیٹھ کر وقت گزارنے اورخوشیاں تقسیم کرنے کانام ہے ۔خیر سگالی پیغام میں رہنمائوں نے کہا کہ ایسٹر حضرت عیسی علیہ السلام کی برداشت کی یاد دلاتا ہے اور حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات کو اپنا کر ہی معاشرے میں امن اور اتفاق قائم کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں