370

ایون بمبوریت روڈ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ایون بمبوریت روڈ کو ہر قسم کی موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی جوکہ گزشتہ ہفتے برفباری کے نتیجے میں متعدد مقامات پر بند ہوگئی تھی۔ سی اینڈ ڈبلیوڈویژن چترال کے ایگزیکٹیو انجینئر مقبول اعظم نے میڈیا کو بتایاکہ کالاش وادیوں کو جانے والی اس حساس نوعیت کی روڈ کی موٹر گاڑیوں کے لئے بندش کی وجہ سے نہ صرف مقامی لوگ مشکلات میں مبتلاتھے بلکہ باہر سے آنے والے سیاح بھی وادی نہیں جاسکتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ چترال بمبوریت روڈ کو ایون سے دوباژ اور شیخاندہ تک ضروری مرمت کے بعد دوبارہ اتوار کے دوپہر تک دوبارہ موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے قابل بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ کالاش تہوار چیلم جوشٹ کی تیاریوں کی وجہ سے بمبوریت روڈ کو کھلا رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں