294

سنیٹر فلک ناز چترالی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات!

سنیٹر فلک ناز چترالی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات!
ملاقات میں چترال کے مختلف مسائل اور خاص کر ملاکنڈ ڈویژن میں خواتین کو درپیش مسائل کی نشاندہی ، وزیر اعلیٰ نے چترال کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی یقین دہانی کراد ی۔اپر چترال میں انٹرنیٹ کی ناقص سروس بحالی کیلئے وزیر اعلیٰ محمود کی نوٹس میں لائی گئی ، ساتھ ساتھ سنیٹر فلک ناز چترالی کی د رخواست پر ریشن کے مقام پر زمینات، روڈ اور آبادی کی دریا برد اور متاثرین کی بحالی کیلئے وزیر اعلیٰ نے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔ سینٹر فلک ناز چترال نے چترال کے مختلف مقامات میں صاف پینے کی مسائل کے حوالے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ چترال صوبے کا دور افتادہ اور پسماندہ ضلع ہے جس میں بہت سارے حل طلب مسائل ہیں ان کے حل ہونے سے عوامی مشکلات میں کمی آئے گی۔ وزیر اعلیٰ نے پیش کردہ مسائل کو اولین ترجیح میں حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی چترال سے مثالی محبت ہے اس محبت کا ثبوت وہاں سے ایوان بالا سمیت ، اقلیتی نشت چترال کو دینا اس کا اظہار ہے۔ تحریک انصاف حکومت مزید ترقیاتی کامو ں سے چترال سے اپنی بھر پور محبت کا ثبوت دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں