300

ملک کا ہر شہری اپنے حصے کی ذمہ داری خوش اسلوبی سے نبھانے کی کوشش کرے تو ہم بحیثیت قوم کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل علی ظفر

چترال (نمائندہ ) چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل علی ظفر نے کہا ہے کہ دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق صفائی نصف ایمان ہے اور وہ قومیں کامیاب اور مختلف بیماریوں سے محفوظ ہیں جن میں نظم وضبط اور قانون کا احترام ذیاد ہ موجود ہو اور اس سلسلے میں ملک کا ہر شہری اپنے حصے کی ذمہ داری خوش اسلوبی سے نبھانے کی کوشش کرے تو ہم بحیثیت قوم کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ بدے کے روز چترال ٹاؤن ہال کی تزئین وارائش کے بعد افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال میں گاڑیوں میں اوورلوڈنگ، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل کی سواری، غلط پارکنگ اور دوسرے اس نوعیت کی بے قاعدگی دیکھنے میں آرہی ہیں جن کو ہم اپنی اصلاح آپ کے جذبے کے طور پر درست کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد نے کہاکہ چترال میں سیاحت کی ترقی کے دن آنے والے ہیں اور کالاش ویلی روڈ اورچترال شندور روڈ کی تعمیر کے بعد چترال میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا جس میں ہر شخص خوشحال ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہیلتھ اور ایجوکیشن میں چترال اب بھی ٹاپ پر ہے اور یہ خوش آئندبات ہے کہ پورے صوبے میں چترال میں کورونا کے خلاف ویکسنیشن کی شرح سب سے ذیادہ ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی عبدالولی خان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں