264

اہالیان جغور نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ جغور کے دواشش سے لے کر بکرجغور گول تک موٹر گاڑیوں کی حادثات میں کمی لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں

چترال (نمائندہ ) اہالیان جغور نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ جغور کے دواشش سے لے کر بکرجغور گول تک موٹر گاڑیوں کی حادثات میں کمی لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں جوکہ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دور دس مختلف حادثات پیش آئے جن میں موٹر گاڑیاں پیدل چلنے والوں پر چڑھ دوڑے اور کئی افراد لقمہ اجل اور کئی زخمی ہوگئے۔ ڈی سی او ضلع چترال کے نام ایک درخواست میں انہوں نے سڑک کے دونوں کناروں میں فٹ پاتھ بنانے اور جگہ جگہ اسپیڈ بریکر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پیدل چلنے والے تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو تنبیہ کی ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر عمل نہ ہوا تو وہ شدید احتجاج کے طور پر سڑک بلاک کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں