254

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی ٹیم سرپرائز وزٹ پر چترال پہنچ کر پٹرول پمپس کی چیکنگ شروع کردی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی ٹیم سرپرائز وزٹ پر چترال پہنچ کر پٹرول پمپس کی چیکنگ شروع کردی جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ عوامی حلقوں نے بتایاکہ اوگرا کے افسران اور اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے چترال کے مختلف مقامات پر قائم پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کرکے بعض پٹرول پمپ مالکان کو ناپ تول میں کمی کرنے اور بعض کو مقررہ ریٹ سے ذیادہ نرخ پر پٹرول اور ڈیزل فروخت کرتے ہوئے پایا۔ ذرائع نے بتایاکہ ضابطے کی کاروائی کے بعد ایسے پٹرول پمپ مالکان کو بھاری جرمانہ کی سز ا دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں