710

چترال شہر کے مصرو ف ترین اتالیق بازار میں ایک افغان مہاجر کا لرزہ خیز قتل

چترال (نمائندہ ) پیر کی صبح چترال شہر کے مصرو ف ترین اتالیق بازار میں ایک افغان مہاجر کا لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق شاہین الدین ولد موسیٰ خان ساکن موڑدہ نے صبح 10بجے کے قریب ایک 22بور بندوق لے کر ایک دکان کی چھت پر چڑھ گئے اورکچھ دیر ایک افغان مہاجر عبدالبصیر کو اس وقت گولی مار دی جب وہ نیچے سڑک سے گزر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم اور مقتول موڑد ہ میں ایک دوسرے کے ہمسائیگی میں رہائش پذیر تھے۔و قوعہ کے بعد ملزم نے دکان کی چھت سے ہوائی فائرنگ کرتا رہا جس سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ ایس ایچ او سجاد حسین نے بعد میں ان پر قابو پاگرفتار کرلیا۔ ملزم کی عمر قریباً 45سال بتائی جاتی ہے جوکہ ذہنی مریض بتائے جاتے ہیں۔ چترال پولیس نے تعزیرات پاکستان کے دفعات 324اور 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں