246

بیرموغجال تا جنجریت پی سی سی روڈ منصوبے کا افتتاح بدست ایم این اے عبدالاکبرچترالی ہوگیا۔کمیشن حرام ہے،رشوت لینے والا اور دینے والا دنوں جہنمی ہے۔مولانا عبدالاکبرچترالی

چترال(نمائندہ ) ماضی میں چار یا پانچ لاکھ روپے کے منصوبے دئیے جاتے تھے جو کہ کرپشن کی نظر ہوتی تھی جس سے علاقے میں کوئی کام مکمل نہیں ہوتا تھا اس لئے ہم نے اُن علاقوں کو توجہ دی جو کہ نظر انداز کردی گئی تھی اور جہاں کاموں کی اشد ضرورت تھی اس لئے وہاں ترقیاتی کاموں کے لئے کثیر رقم مختص کردی گئی۔یہ بات ایم این اے عبدالاکبرچترالی نے68لاکھ 33ہزار روپے کی لاگت سے بننے والی بیرموغجال تا جنجریت پی سی سی روڈ منصوبے کے افتتاح کرنے کے موقع پر کی اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے حزب اختلاف کو ترقیاتی کاموں کے لئے فندز نہیں دئیے جارہے تھے اور163ممبران اسمبلی کو ان فنڈز سے محروم رکھا گیا میں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تو اس کے بعد مجھے پہلی قسط فنڈز دس کروڑ روپے جاری کردئے گئے۔اُ نہوں نے اہلیان علاقہ کومبارکباد دی اور اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ ہی لوگوں کی مہربانی ہے کہ آج میں آپ لوگوں کے قیمتی ووٹوں سے منتخب ہوکر اسمبلی میں پہنچا ہو اور مجھے اس بات پر فخرہے اور میں اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ میں نے آپ کی نمائندگی اسلام کے بارے میں ہو،پاکستان کے بارے ہو یاچترال کے مسائل کے بارے ہومیرا ضمیر مطمین ہے کہ میں آپ کے ووٹوں کا حق ادا کررہاہوں اور آئیندہ بھی ادا کرتا رہونگا۔انہوں نے مذکورہ منصوبے کے بارے میں کہاکہ اس کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ کرپشن کہ روک تھام کریگی۔اُنہوں نے کمیشن کے بارے میں کہا کہ کمیشن رشوت کا دوسرا نام ہے۔اور رشوت کے بارے میں حضرت محمد ﷺ کا فرمان ہے کہ”رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہے“ اور کمیشن ہرجگہ عام ہوچکی ہے جس کی روک تھام انتہائی ضرورت ہے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی چترال اخونزادہ رحمت اللہ اور جماعت اسلامی دروش کے عہدہ داران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں