303

وادی کریم آباد کے نواحی گاؤں گالح میں تین سگی بہنیں کارپٹ دھوتے وقت دریائے شغور میں ڈوپ کر جان بحق

چترال ( نمایندہ  )وادی کریم آباد کے نواحی گاؤں گالح میں تین سگی بہنیں کارپٹ دھوتے وقت دریائے شغور میں ڈوپ کر جان بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کےمطابق گالح کریم آباد سے تعلق رکھنے والی فوزیہ میر،مسکان میراور اریشین میر دختران میراحمد جمعہ کے روز دریائے شغور کے کنارے کارپٹ دھوتے ہوئے پھسل کر دریا میں جا گریں اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جن کی لاشیں دریا سے برآمد کر کے آبائی گاؤں درونیل کریم آباد پہنچایا گیا۔ ذرایع کے مطابق فوزیہ میر سوات میں نرسنگ کررہی تھی۔مسکان میر چھٹی پر تھی آور اریشین پانچویں کے طالبہ تھی۔افسوس ناک واقعے کی خبر سن کر علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ اور ہر آنکھ آشکبار تھی۔

 درایں اثنا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے اس واقعے پر گہری دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنج کی ان لمحات میں صوبائی حکومت ان کے غم میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں