266

،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز کو موجودہ وفاقی حکومت نے33ارب روپ سے بڑھاکر104ارب روپے کردیا. ماروی میمن

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) وزیرمملکت وچیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے منگل کے روزچترال کادورہ کیااورکریم آباد کے سوسوم گاؤں میں برفانی تودے کی زد میں آکر جان بحق ہونے والے سکول کے بچوں کے لواحقین سے تعزیت اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے ک اسے افسوسناک سانحہ قرار دیا اور کہاکہ حکومت کی آئند ہ کے لئے کوشش ہوگی کہ ایسے اندوہناک واقعہ پھر کبھی پیش نہ آئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کا چترال سے خصوصی محبت ہے اور یہی وجہ ہے کہ قدرتی آفات کے فوراً بعد یہاں پہنچ جاتے ہیں جبکہ اس دفعہ اپنی نمائندگی کے لئے انہو ں نے مجھے بھیج دیا ہے تاکہ میں غمزدہ ماؤں سے ان کا دکھ اور غم بانٹ سکوں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی وزیربرائے خزانہ ونجکاری اسحا ق ڈاراپنے وعدے کے پکے ہیں لواری ٹنل کی بروقت تکمیل میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائیگا اور دسمبر2016تک لواری ٹنل کی تعمیر کی تکمیل کو ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا اور ان کے اعلان کردہ روڈ پر کام بھی اس سال شروع کئے جائیں گے جوکہ ضلع چترال میں اپنی نوعیت کے معیاری سڑکیں ہوں گے۔ مردم شماری میں تاخیر ضرورہوۂوئی منسوخ نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ ٓائندہ چترال کے پسماندہ علاقوں کوآبادی کی نسبت ترقیاتی فنڈزملیں گے، چترال کے فلاح وبہوداورچترال میں غرباء ومساکین کوبینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے مستفیدکرناموجودہ وفاقی حکومت کامطمع نظررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت مختلف پروگرامزکاآغازکیاگیاہے جوغربت کے خاتمے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بینظیرانکم سپورٹ سے 5.2 ملین افرادمستفیدہورہے ہیں،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز کو موجودہ وفاقی حکومت نے33ارب روپ سے بڑھاکر104ارب روپے کردیاجس میں مزیداضافہ بھی متوقع ہے۔
اس موقع پر چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخار الدین نے کہاکہ انتہائی دشوار گزار راستوں پر پانچ گھنٹوں کا سفر کرکے ماروی میمن نے حکومت کی سنجیدگی اوروزیر اعظم نواز شریف کی خلوص کو ثابت کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت کی طرف سے چترال میں سڑکوں اور بجلی کے منصوبہ جات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ان کے نتیجے میں چترال حقیقی ترقی سے ہمکنار ہوگا۔ ماروی میمن منگل کے روز چترال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے استفادہ کنندگا ن سے ملاقات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں