303

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے چترال کیلئے سی-ٹی سکین پراجیکٹ کی منظوری…نوید کوہکن

چترال ( نمائندہ  ) الخدمت فاونڈیشن چترال کے صدر نوید کوہکن نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے چترال کیلئے سی-ٹی سکین پراجیکٹ کی منظوری دیدی گئی ہے ۔   انھوں نے کہا ہے کہ چترال سی-ٹی سکین پراجیکٹ مرحوم رحمت عزیز سالک اور ان کے خاندان کی طرف سے چترال کے لیے تحفہ ہے جوکہ مستقبل قریب میں قدرتی آفات، مختلف حادثات اور مخصوص امراض سے متاثرہ لوگوں کی تشخیص کے حوالے سے چترال جیسے دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ کے لیے مفید ثابت ہوگا ۔نوید نے بتایا کہ اس( 16 سلائس سی-ٹی سکین) ملٹی ملیں پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کا آغاز یکم اگست سے شروع ہوگا، مذکورہ پراجیکٹ الخدمت ہسپتال جنگ بازار پائین سے متصل نصب کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں