272

پی پی پی کے بانی ذولفقار علی بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف احتجاجی جلوس

چترال (نمائندہ  ) پی پی پی کے بانی ذولفقار علی بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر پارٹی کارکنوں نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا جوکہ چترال پریس کلب کے سامنے اؓحتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرلی جس کی قیادت پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم خان اور دوسرے سینئر رہنما انجینئر فضل ربی جان، محمد حکیم ایڈوکیٹ، قاضی فیصل، عالم زیب ایڈوکیٹ، شریف حسین اور دوسرے کررہے تھے۔ پی پی پی کے کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور ان کے پتلے کو گھسیٹتے ہوئے پاؤں تلے رونڈ ڈالا۔ اس موقع پر احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سلیم خان نے کہاکہ علی امین گنڈاپور اپنی اوقات اور بساط سے بڑھ کر بات کرنے کی کوشش کی ہے اور ایسی بات اپنی گندی زبان پر لانے سے پہلے سو مرتبہ سوچ 

لے کہ ان کی اپنی کیا حیثیت ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے ایک محبوب رہنما کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھٹو نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے اور عالمی استعماری طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرایٹمی پروگرام کو جاری رکھا اور ملک کو پہلی ایٹمی قوت بنا کر اگر غدار ہے تو آج پی پی پی 

کا ہر ایک کارکن غدار ہے جوکہ ملک کی حفاظت کے لئے جان دینا اپنے لئے فخر سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گنڈاپور نہ صرف شکل سے گندا اور غلیظ ہے بلکہ زبان بھی ان کی اتنا ہی گندی، کریہہ اورغلیظ ہے۔ سلیم خان نے آزاد کشمیر میں علی امین گنڈاپور کی منفی اور متشددانہ سرگرمیوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خاموشی کو معنی خیز قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ سب آزاد کشمیر میں الیکشن کی بجائے سیلیکشن کی راہیں ہموار کرنے کی طرف واضح اشار ہ ہیں اور نادیدہ قوتین

یہاں بھی سیلیکشن پر تلی ہوئی ہیں۔ پی پی پی کے صوبائی رہنما نے امین گنڈاپور سے مطالبہ کیا کہ وہ بھٹو کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے پر پارٹی کارکنوں سے اوپن فورم میں غیر مشروط معافی مانگ لیں ورنہ ان پرملک کے ہر کونے میں جوتے پڑجائیں گے اور اپنی ماضی کی طرف نظر کریں کہ ان کے آباواجداد نے انگریزوں کی چمچہ گیری کرکے جائداد بنائے تھے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے کہاکہ وہ امین گنڈاپور جیسے پالتو کتوں کو زنجیروں میں بند رکھیں جوکہ باعزت لوگوں پر بھونکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ روزافزوں مہنگائی وگرانی سے عوام پہلے ہی پریشان ہے اور ان کے محبوب قائد کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے سے ان کے غصے میں مزید اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں