481

ارندو حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی دریائے چترال سے برامد جبکہ حادثے کے شکارنوجوان کی نعش جلال آباد سے برامد

(چترال/ لوئر چترال تحصیل دروش ارندو میں حادثے کا شکار ہونے والے غواگئے گاڑی کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے 5 گھنٹے انتھک محنت کرکے دریائے چترال سے ریکور کر لیا، حادثے کے نتیجے میں دو افراد دریائے چترال میں ڈوب گئے تھے جبکہ ڈرائیور نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی تھی، حادثے کے نتیجے میں دریائے چترال میں ڈوبنے والے نوجوان احسان اللہ سکنہ ارندو کو جلال آباد میں ریکور کیا گیا ہے جبکہ دوسرے نوجوان عبد الشکور سکنہ ارندو کے لیے ریسکیو1122 کی ٹیم نے دریائے چترال کے کنارے مختلف مقامات میں سرچ آپریشن کیا، حادثے کے نتیجے محفوظ رہنے والے ڈرائیور رحیم اللہ کا تعلق بھی ارندو سے ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں