253

صوبائی حکومت کی طرف سے چینی کی مقرر کردہ قیمت 88.24 روپے فی کلو کو یقینی بنانے کے حوالے سے اپر چترال انتظامیہ متحرک۔

صوبائی حکومت کی طرف سے چینی کی مقرر کردہ قیمت 88.24 روپے فی کلو کو یقینی بنانے کے حوالے سے اپر چترال انتظامیہ متحرک۔ خلاف ورزی کرنے پر متعدد گرانفروشوں کے خلاف قانونی کاروائی۔۔ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نےDFC اپر چترال اور AFC مستوج کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف کاروباری مقامات کا دورہ کیا۔ دوران انسپکشن متعدد کاروباری افراد کو گرانفروشی میں مرتکب پاکر ان کے خلاف باقاعدہ FIR درج کرنے کے لئے متعلقہ تھانہ کے SHOکے نام مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ متعلقہ تھانے سے چالان مکمل موصول ہونے کے بعد قانون شکن عناصر کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہون نے تمام کاروباری حضرات کو آگاہ کیا کہ چینی سرکار کی طرف سے مقرر کردہ نرخ کے مطابق فروخت کرنی ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں