293

صوبائی مشیر برائے توانائی تاج محمد ترند نے دورہ چترال کے موقع پر ایون میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام کی طرف سے پیس پراجیکٹ کے تحت تعمیر شدہ بجلی گھر کا معائنہ

چترال /صوبائی مشیر برائے توانائی تاج محمد ترند نے دورہ چترال کے موقع پر ایون میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام کی طرف سے پیس پراجیکٹ کے تحت تعمیر شدہ بجلی گھر کا معائنہ کیا، مشیر توانائی کے ہمراہ وزیر اعلیٰ کے معاؤن خصوصی وزیر زادہ،پیڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعیم خان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد شاہد خان بھی موجود تھے۔ سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعودالملک نے ایون بجلی گھر میں مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع صوبائی مشیر توانائی کو بجلی گھر کی تعمیر اور اس کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ صوبائی مشیر توانائی تاج محمد ترند نے گفتگو کرتے ہوئے بجلی گھر کے گذشتہ چار سالوں کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے بجلی گھر کو چلانے اور اسکے دیکھ بھال کے نظام کو کامیاب اور قابل تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیڈو کے زیر انتظام تعمیر ہونے والے بجلی گھروں کی کامیابی کے لئے اس بجلی گھر کو ایک رول ماڈل کے طور لیا جا ئے گا،انہوں نے زور دیکر کہا کہ یہ ایک بہترین بجلی گھر ہے جسے ایس آر ایس پی نے ایک کامیاب نظام کے تحت چلایا ہے جس سے لوگوں کو بھرپور فائدہ پہنچ رہا ہے، اس شعبے میں کام کرنے والے اداروں کو ایس آر ایس پی کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں