225

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا مختلف کاروباری مراکز کا دورہ

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا مختلف کاروباری مراکز کا دورہ۔۔ دورے کا مقصد کورونا ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اور اشیاء خوردنوش کے نرخنامے چیک کرنے کے ساتھ ساتھ زائد المعیاد اشیاء خوردنوش کی تاریخ تنسیخ بھی چیک کرنا مقصود تھا۔ دوران چیکنگ متعدد کاروباری افراد کو غیر معیاری اشیاء خوردنوش کی لین دین میں ملوث پاکر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں