412

اے کے ڈی این چترال میں صحت،ایجوکیشن ،قدرتی آفات سے نمٹنے ودیگر سماجی و معاشی فلاح پر مبنی کئی متنوع منصوبوں پر کام کررہا ہے /کیپٹن رضوان

چترال(ڈیلی چترال نیوز)آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک چترال میں صحت،ایجوکیشن ،قدرتی آفات سے نمٹنے ودیگر سماجی و معاشی فلاح پر مبنی کئی متنوع منصوبوں پر کام کررہاہے  قابل ستائش ہے۔ان خیالات کااظہارچترال سکاوٹس کے کیپٹن رضوان   نے مستوج میں آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ کے قدرتی آفات سے نمٹنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں نقصانات کے حجم کو کم سے کم کرنے کے موضوع پرتین روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقر یب   سے طاب کرتےہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ چترال وسیع وعریض رقبے پر پھیلا ہوا ضلع ہے اگرخدانخواستہ  قدرتی آفات سے واسطہ پڑےتو فوری طورپرحکومتی مشینری پہنچنامشکل ہے  اس لئے مقامی نوجوانوں کوتربیت دینابہت ضروری ہے تاکہ موقع پرپہنچ کرانسانیت کی خدمت کرسکیں۔

اس موقع پر قدرتی آفات رونما ہونے سے بچانے کے لئے موک ایکسرسائز کی گئی جس میں علامتی طور پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے فرضی مشقیں کی گئیں اورسیلاب یازلزلے کی  صورت میں زخمی ہونے والوں  کوباحفاطت نکالنے ،محفوظ مقامات تک پہنچانے، فرسٹ ایڈ دینے اور ہسپتال منتقلی کا عملی مظاہرہ کیا۔ورکشاپ میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسورس ٹیم (CERT)،سرچ اینڈریسکیوٹیم (SART)اورڈیزاسٹراسسمنٹ ٹیم (DART) کے مقامی میل اورفیملزوالیئٹرزکثیرتعداد میں شرکت کی۔

منیجرایمرجنسی مینجمنٹ آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ ولی محمد،پروگرام آفیسر پلانگ اینڈ رسپانس جاویداحمد،سیئرٹریننگ آفیسرنصرت  ،عائشہ اوردوسروں نے کہاکہ موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی حادثہ کے بعد بروقت کاروائی کرتے ہوئے عوام الناس کی جان ومال کا تحفظ یقینی بناناہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں نقصانات کے حجم کو کم سے کم کرنے کے لئے موثر تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ( اکاہ) چترال کے پسماندہ علاقوں میں درجنوں نواجوں کوکسی بھی  ہنگامی صورت حال کامقابلہ کرنے کے لئے تربیت دی ہے انشاء اللہ تعالیٰ یہ نوجوان  ہرمشکل وقت  کامقابلہ کرسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ اکاہ  کی طرف سے کرونا ایمرجنسی اور دیگر ارضی وسماوی آ فات کی صورت میں عوام الناس کی بروقت معاونت کی جاتی ہے۔

معروف سماجی کارکن حمادالدین،محمدظفرلال ،ڈاکٹرشاہ نادر،تنویرحیات،سیکرٹری لوکل کونسل مستوج سرداراوردوسروں نے قدرتی آفات سے نمٹنے اور حادثاتی طور پرمتاثر ہونے والے افراد کو طبی امداد دینے  اورکسی بھی ناگہانی واقعہ کی صورت میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ پرآغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ( اکاہ) کئی دہائیوں پر محیط تجربے کی بنیاد پرقدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تسلی بخش منصوبہ بندی کی ہے۔اس پرہم ان کے مسلسل جدوجہدکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ فرضی مشقوں کا مقصدعوام اورمتعلقہ اداروں کے مابین بہترکوارڈینیشن    ہے ۔ادارہ  اپنے سائل کو بروئے کار لاتے ہوئےعوام کےاستعدادکار کو بڑھا  ئے   اورتربیت یافتہ مقامی رضاکاروں سے بھی  گذارش ہے کہ وہ  ایمرجنسی کی صورت میں بروقت لوگوں کی مدد کو یقینی بناکرانسانیت کی خدمت کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں