414

کیسو گاؤں میں ایک شمولیتی تقریب . 49خاندانوں نے اپنی اپنی پارٹیوں کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈا تلے جمع ہوگئے۔

چترال (نمائندہ ) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کیسو گاؤں میں ایک شمولیتی تقریب میں شرکت کی جس میں 49خاندانوں نے اپنی اپنی پارٹیوں کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈا تلے جمع ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنمافخر اعظم کے مطابق اہالیان کیسو نے گاؤں پہنچنے پر وزیر زادہ اور پارٹی کے دوسرے رہنماؤں عبدالطیف،سرتاج احمد خان،حاجی سلطان، گل نواز کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر زادہ کی طرف سے کیسو پائپ لائن کے لئے 12کروڑ40لاکھ روپے کے فنڈز مختص کرکے اس علاقے میں ابنوشی کے پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے اور دوسری ترقیاتی اسکیموں پر کیسو کے عوام نے ان کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے وزیر زادہ اور پی ٹی آئی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ اس حکومت کی کارکردگی اور ان کے نظرانداز کردہ علاقے پر توجہ دینے پر کیسو گاؤں پی ٹی آئی کا گڑھ ثابت ہوگا۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر شب کی شاندار استقبال اور بہترین شمولیتی پروگرام منعقد کرنے پر رہنما پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز خاص کر نثار دستگیر کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پارٹی کے لئے اثاثہ قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں