408

پاکستاں تحریک انصاف حکومت ترقیاتی کام کرنے کے بجائے, مہنگائی پر توجہ دے رہی ہے غریب کا جینا محال ہوچکا ہے. پی پی پی اپر چترال

چترال(نامہ نگار) اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے کارکنان کی ایک میٹنگ پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ناظم یو سی چرون  امیر اللہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں اپر چترال کی تمام علاقوں سے پارٹی کے پرانے اور مخلص اراکین نے شرکت کی۔ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تمام مقررین نے موجودہ حکومت کی غریب کش اقدامات کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔ خصوصاً یوٹیلیٹی اسٹورز میں سبسڈی کا خاتمہ، فوڈ آئٹمز کے نرخوں بےجا اضافہ اور حال ہی میں گیس کے نرخوں میں بےتحاشہ اضافہ شامل ہیں۔ جس کے اثرات براہ راست غریب عوام پر پڑ چکی ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں اور جو کام پچھلے دور میں شروع ہو چکے تھے فنڈ نہ ہونے کی وجہ ادھورے پڑے ہیں ان میں سر فہرست کوشٹ ار سی سی پل، کیٹگری سی ہسپتال بونی، تورکھو روڈ، مختلف جگہوں میں زیر تعمیر گرین گودام شامل ہیں۔ اسکے علاوہ تورکھو اور تریچ ویلی کو بونی اور دوسرے علاقوں سے ملانے والا استارو پل میں بھی کام نہایت سست روی کا شکار ہے۔ جس سے علاقے لوگوں کی امدورفت شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسکے علاوہ کھوژ دیوانگول روڈ کی فوری طور پر بحالی پر بھی زور دیا گیا تاکہ علاقے کے لوگوں کی سفری مشکلات جلد ختم ہو سکے۔ مقررین نے اپر چترال میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ پر بھی غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریشن کے مقام پر ایک ماہ سے دریا برد ٹرانسمشن کو فی الفور بحال کیا جائے تاکہ اپر چترال میں بجلی اور وولٹیج کا مسلہ حل ہو سکے۔

پارٹی کے سینئر رہنما جن میں حامد جلال، رحمت سلام لال، افضل قباد، رٹائرڈ صوبیدار اسرار ، سید شیر حسین، خلیل واللہ ،پیر سید ممتاز حسین، رٹائرڈ صوبیدار اور یو سی کوشٹ کے سابق ناظم  مرسالیں ، محمد حکیم ، وقار احمد ، پرویز لال، ابولایس رامداسی  ، پیر سید کوثر علی شاہ اور دوسرے مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں پارٹی ورکروں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے منشور اور بھٹو خاندان کے مشن کو اپنا مشن سمجھ کر پارٹی کو مزید مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ میٹنگ کے شرکاء نے یہ بھی عہد کیا کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن کیلئے آج سے ہی بھرپور تیاری شروع کرینگے اور انشاللہ اپر چترال اور لوور چترال میں پاکستان پیپلز پارٹی کو واضح کامیابی حاصل ہو گی۔ جیالوں نے صوبائی اور مرکزی قیادت پر بھی زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پارٹی کے دونوں اضلاع کے کابینہ کی جلد از جلد نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ پارٹی کو یو سی لیول تک مضبوط کی جائے گی۔ مقررین نے یہ بھی کہا کہ چترال میں چترالیوں کو سبز باغ دیکھا کے اقتدارِ میں انے والی مذہبی جماعت کے نمائندے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ اور تبدیلی والی سرکار سے تو عوام نجات مانگنے پر مجبور ہو گئ ہے۔ اس حالت میں چترالی قوم کی نظریں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف دیکھتی ہیں۔ لہذا اس وقت پارٹی کے تمام کارکنوں متحرک ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

شرکا سے اپنے خطاب میں صدر محفل جناب امیر اللہ نے کہا کہ پارٹی کے جیالے پارٹی کے اساسے ہیں۔ ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ وفاداری نبا کے ائے ہیں اور آئندہ بھی پارٹی کیلئے اپنی قربانی کو دریغ نہی کرینگے۔ پارٹی کے تمام کارکن اج بھی متحرک اور متحد ہیں۔ انشاء اللہ انے والے بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیابی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی قیادت اپر چترال کی کابینہ کی نوٹیفیکیشن جاری کرنے میں بہت تاخیر کی جس سے پارٹی کے امور کو چلانے میں کافی دشواری پیش اتی ہے۔ اس بات پر بھی زور دی گئی کہ کابینہ سازی میں ورکروں کے رائے کا احترام کیا جائے تاکہ پارٹی کے امور کو احسن طریقے سےآج مورخہ 31 جولائی 2021 کو اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے کارکنان کی ایک میٹنگ پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ناظم یو سی چرون جناب امیر اللہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں اپر چترال کی تمام علاقوں سے پارٹی کے پرانے اور مخلص اراکین نے شرکت کی۔ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تمام مقررین نے موجودہ حکومت کی غریب کش اقدامات کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔ خصوصاً یوٹیلیٹی اسٹورز میں سبسڈی کا خاتمہ، فوڈ آئٹمز کے نرخوں بےجا اضافہ اور حال ہی میں گیس کے نرخوں میں بےتحاشہ اضافہ شامل ہیں۔ جس کے اثرات براہ راست غریب عوام پر پڑ چکی ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں اور جو کام پچھلے دور میں شروع ہو چکے تھے فنڈ نہ ہونے کی وجہ ادھورے پڑے ہیں ان میں سر فہرست کوشٹ ار سی سی پل، کیٹگری سی ہسپتال بونی، تورکھو روڈ، مختلف جگہوں میں زیر تعمیر گرین گودام شامل ہیں۔ اسکے علاوہ تورکھو اور تریچ ویلی کو بونی اور دوسرے علاقوں سے ملانے والا استارو پل میں بھی کام نہایت سست روی کا شکار ہے۔ جس سے علاقے لوگوں کی امدورفت شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسکے علاوہ کھوژ دیوانگول روڈ کی فوری طور پر بحالی پر بھی زور دیا گیا تاکہ علاقے کے لوگوں کی سفری مشکلات جلد ختم ہو سکے۔ مقررین نے اپر چترال میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ پر بھی غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریشن کے مقام پر ایک ماہ سے دریا برد ٹرانسمشن کو فی الفور بحال کیا جائے تاکہ اپر چترال میں بجلی اور وولٹیج کا مسلہ حل ہو سکے۔

شرکا سے اپنے خطاب میں صدر محفل سابقا یوسی ناظم امیر اللہ نے کہا کہ پارٹی کے جیالے پارٹی کے اساسے ہیں۔ ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ وفاداری نبا کے ائے ہیں اور آئندہ بھی پارٹی کیلئے اپنی قربانی کو دریغ نہی کرینگے۔ پارٹی کے تمام کارکن اج بھی متحرک اور متحد ہیں۔ انشاء اللہ انے والے بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیابی ہو گی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں