135

یوم شہداۓ پولیس.اپرچترال..تقریب میں شہدا۶ کے ورثا۶ میں تحائف تقسیم …..پولیس افسران نے شہدا۶ کے قبروں پر سلامی دی

چترال( ذاکرمحمد زخمی)تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اپرچترال زولفقار علی تنولی (پی ایس پی) کی قیادت میں یوم شہداۓ پولیس کا انعقاد کیا گیا ، اس تقریب میں ڈی سی آپرچترال محمد علی، ونگ کمانڈر 141 ونگ کرنل الیاس ڈی ایچ اورحمت آمان، اسسٹنٹ کمشنرشاہ عدنان اور دیگر مہمانان نے شرکت کی ، یادگار شہدا۶ پر سلامی دی گٸ اور یادگار پر پھول چڑھاۓ گۓ ، اس سے قبل فجر کی نماز کے بعد شہدا۶ کی ایصال ثواب کیلۓ پولیس لائن بونی مسجد میں قران خوانی کی گئی ، تقریب کے دوران یادگار شہدا۶ پر شہدا۶ کے ورثا

۶ نےڈی پی اوکے ہمراہ پھول چڑھاۓ ، تقریب سے خطاب میں ڈی سی آپرچترال نے شہدا۶ کے درجات اور انکی قربانیوں پر روشنی ڈالی ۔ اس کے علاوہ ڈی پی او اپرچترال نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ، یاد رہے کہ آپرچترال کو ضلع کا درجہ ملنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ یوم شہدا۶ کی تقریب منائی گئی اور یادگار شہدا۶ کی سنگ بنیاد رکھی گئی ۔کے پی 

پولیس نے وطن کی دفاع اور امن کی بحالی میں کردار ادا کرتے ہوۓ کئی جوانوں نے اپنے جانوں کانذرانہ دیا اس میں آپرچترال سے تعلق رکھنے والے جوانان قابل زکر ہیں انکی قربانی تاحیات یاد رکھی جاۓ گی تقریب کے اختیتام پر شہدا۶ کے ورثا۶ میں تحائف تقسیم کیۓ گئے اور پولیس افسران نے شہدا۶ کے قبروں پر سلامی دی.ڈی سی اپر چترال اور ونگ کمانڈر مستوج نے شہدا کےور ثا میں کیش رقوم تقسیم کیے ۔اس کے علاوہ ڈی پی اؤ و دیگر ایس ایچ او ز نے تمام شہدا کے قبروں پر سلامی دی پھول چڑھائے اور و را ثا سے ملاقاتیں کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں