347

بونی راہو چنار میں مارکیٹ آگ کی لپیٹ میں آکر خاکستر لاکھوں مالیت کا نقصان۔

اپرچترال(ذاکرمحمد زخمی)بونی راہو چنار میں مارکیٹ آگ کی لپیٹ میں آکر خاکستر لاکھوں مالیت کانقصان ہوا۔
ہنر انٹرپرائز یتیم، مسکین ،بیوہ، ان پڑھ اور بے سہارا خواتین کے لئے امید کی ایک کرن تھی۔
گذشتہ تین دھائیوں سے قربان کائے بڑی مشکل حالات سے دوچار ہوکر ملک کے مختلف جگہوں سے دستکاری اور جدید مشینوں کے ذریعے سلائی کڑھائی سیکھی اور اپنی پوری خانداں کو دیکھ بال کرنے کے ساتھ ساتھ ان بے سہارے خواتین کو سلائی کڑھائی قالین سازی اور بہت سے روایتی ملبوسات کو تیار کرانے کی ٹریننگ دے رہی تھی سینکڑوں خواتیں اور بچیاں اس چھوٹی سی ادارے سے ہنر سیکھ کر اپنے گھر کے چولہے جلارہی تھی، اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو تعلیم کے زیور سے اراستہ کرنے میں مصروف تھیں۔ اور اپنے بوڑھے ماں باپ کی دوائیوں کے خرچے برداشت کر رہی تھیں۔
اج اس بے رحم اگ نے اس فلاح ادارے کو بھی نہیں چھوڑا اور گذشتہ تیس سالوں کی محنت سے خریدی گئی لاکھوں روپے کی جدید مشینیں جل کر راکھ ہوگئی اور کئی قیمتی دیسی قالین اور لاکھوں مالیت کے روایتی ملبوسات جن کو بنانے میں کئی کئی مہینے لگتے ہیں اج انکھوں کے سامنے جل گئے، بے چارے خواتیں اور بچیاں جو یہیں کام کررہی بے تھیں بے بسی کے عالم اپنی اس خیر خواہ ادارے سے اٹنے والی دھواں کی طرف دیکھ کر اشکبار ہورہی ہیں۔اس خبر کے توسط ارباب اختیار اداروں اورڈپٹی کمشنر  اپر چترال ، وزیر زادہ معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ، ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی اور ایم پی اے مولانا ھدایت الرحمن  سے مالی معاونت کی اپیل کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں