362

مہنگا فروشی اور غیر معیاری اور مضر صحت اشیاءکی لین دین پر اپر چترال انتظامیہ متحرک

اپر چترال ( ذاکر محمد زخمی )  مہنگا فروشی اور غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش اور مشروبات کی لین دین پر قابو پانے کے حوالے سے اپر چترال انتظامیہ متحرک۔ محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ مستوج نے اپر چترال کے مختلف کاروباری مراکز کا دورہ کیا۔ دوران انسپکشن ایک مشروبات فروخت کرنے والے مین ہول سیل ڈیلر کو غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات کی خریدوفروخت میں ملوث پاکر ان کے گودام کو سیل کردیا گیا۔ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش اور مشروبات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں