247

سی ڈی ایل ڈی کے کے ترقیاتی اسکیموں کے دیکھ بھال کے حوالے کمیونٹی کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

چترال(نامہ نگار) سرحد رورل سپورٹ پروگرام کی طرف سے CDLDکے تحت شروع کئے جانے والے منصوبوں کو پائیدار بنانے کے لئے دروش کے مختلف وارڈز کے دیہی تنظیمات کے کارکنان کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے جسمیں سی بی او کے دیکھ بھال کمیٹیوں کو منصوبوں کی تکمیل کے بعد موثر دیکھ بھال کے حوالے سے راہنمائی مہیا کی گئی۔ اس سلسلے دروش میں ہونے والے تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر ممبر ضلع کونسل مولانا محمود الحسن نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہ حکومت کے پالیسی کے مطابق چلنے والے اس ہم پروگرام کو کامیاب بنانا کمیونٹی کی ذمہ داری ہے جس سے اس علاقے میں لوگوں کے مسائل کم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں کو اپنا تابع بنانے کے بجائے انکے قواعد وضوابط پر عملدرآمد کرناچاہئے جس سے لوگوں اور اداروں میں روابط بڑھیں گے۔ انہوں نے دیہی تنظیمات کی مضبوطی کے لئے کام کرنے پر ایس آر ایس پی کے کردار کی تعریف کی۔ بعد ازاں انہوں نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں