340

انسپکٹر جنرل آف گلگت بلتستان پولیس محمد سعید وزیر یو این ڈی پی کے سربراہ ڈیرن نانسی کو یادگاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔

UNDP امن و انصاف پروگرام پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے آج سنٹرل پولیس آفس گلگت کا دورہ کیا. وفد ڈیرن نانسی پروگرام منیجر UNDP امن و انصاف پروگرام کی سرکردگی میں طارق جاوید پولیس ایڈوائزر, ارشد جان پروگرام سپیشلسٹ, ادریس حیات پولیس اسپیشلسٹ و دیگر ٹیم ممبران پر مشتمل تھا. وفد کو گلگت بلتستان پولیس کی جانب سے مختلف پیشہ ورانہ امور و ترجیحات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مختلف پیشہ ورانہ امور میں UNDP اور گلگت بلتستان پولیس کے درمیان تعاون کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی.اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر نے UNDP امن و انصاف پروگرام کے وفد کی CPO آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس اور UNDP کے درمیان اشتراک عمل اور تعاون کے بیشتر مواقع موجود ہیں اور ہماری ترجیح ہے کہ گلگت بلتستان پولیس کی استعداد کار کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کریں. اس سلسلے میں UNDP امن و انصاف پروگرام کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے.انہوں نے کے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت اور انفراسٹرکچر کے میدان میں روز افزوں ترقی کے باعث آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک موثر ترین پولیس کا وجود انتہائی ضروری ہے. لہذا اس حوالے سے حکومت گلگت بلتستان پولیس اصلاحات سے متعلق انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے.اس دوران UNDP وفد کے سربراہ ڈیرن نانسی نے اپنے تاثرات کہا کہ UNDP گلگت بلتستان پولیس کے مختلف شعبوں میں استعداد کار کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون ترجیحأ کرنے کیلئے پر عزم ہے اور مستقبل میں تعاون کے تمام تر ممکنہ پہلوؤں پر غور کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد سعید وزیر کی قیادت میں GB پولیس کا مستقبل انتہائی تابناک دیکھ رہا ہوں. اس موقع پر وفد کے دیگر سینئر اراکین طارق جاوید, ارشد جان اور ادریس حیات نے IGP گلگت بلتستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے مختلف پیشہ ورانہ امور سے متعلق تمام تر ممکن تعاون اور اشتراک عمل کے عزم کا اعادہ کیا. اجلاس کے اختتام پر IGP گلگت بلتستان محمد سعید وزیر نے UNDP وفد کے سربراہ ڈیرن نانسی پروگرام منیجر اور طارق جاوید پولیس ایڈوائزر کو گلگت بلتستان پولیس کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ UNDP وفد کے سربراہ نے IGP گلگت بلتستان کو UNDP امن و انصاف پروگرام کی طرف سے خصوصی سونئیر پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں