291

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا خصوصی اجلاس، چترال میں خودکشی کے بڑھتے کیسز پر بنی مختصر فلم “دریا کے اِس پار” خصوصی طور پر پیش کی گئی

اسلام آباد/ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا خصوصی اجلاس زیر صدارت چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق سینیٹر ولید اقبال آج منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق محترمہ شیریں مزاری، مشاہد حسین سید کے علاوہ قائمہ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کیں۔ اجلاس میں انسانی حقوق کے حوالے سے مختلف ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث کے علاوہ چترال میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر نگہت شاہ صاحبہ کی مختصر فلم “دریا کے اِس پار” خصوصی طور پر کمیٹی ممبران کو دکھائی گئی جسے چیئرمین سمیت تمام کمیٹی ممبران نے خوب سراہا۔
‎ چترال میں خودکشی کے رجحان کی بیخ کنی کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سینیٹر فلک ناز چترالی نے تجویز پیش کی کہ چترال کی سطح پر ایک ٹاسک فورس بنانے کی ضرورت ہے نفسیاتی دباؤ اور ذہنی مرض کا سامنے کرنے والے مرد و خواتین کی شناخت کرنے اور ان کی بروقت مدد کرنے کےلئے کام کریں۔ سکول اور کالج کی سطح پر نوجوانوں خصوصاً لڑکیوں کی ذہنی مضبوطی کےلئے کونسلنگ کا موثر نظام بنایا جائے۔ ان کی اس تجویز سے پوری کمیٹی نے اتفاق کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ بہت جلد اسلام آباد سے ایک اعلیٰ سطحی وفد چترال جائے گی جو خودکشی کے ممکنہ وجوہات اور اس کے تدارک کے امکانات کا جائزہ لے گی۔
‎ سینیٹ اجلاس میں محترمہ نگہت شاہ کو خصوصی طور پر بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کا موقع دیا گیا جنہوں نے خودکشی کے ممکنہ وجوہات اور اس کے خلاف آگاہی مہم پر تفصیلی گفتگو کیں۔ انہوں چیئرمین صاحب اور شیرین مزاری صاحبہ کا بہت شکریہ ادا کیا اس مسلے کو زیر بحث لانے کے لئے اور
‎ساتھ ہی انہوں نے سینیٹر فلک ناز چترالی صاحبہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے چترالی عوام کی آواز کو اتنے اچھے انداز میں سینٹ تک پہنچائی – یارہے مذکورہ دستاویزی فلم کی پروموشن اور اس کے مقاصد کے بارے آگاہی مہم میں چمرکھن میڈیا گروپ کا توانا کردار رہا ہے۔ آج اس فلم کی سینیٹ قائمہ کمیٹی ممبران کے سامنے پیش کرنے کے وقت چمرکھن گروپ کی جانب سے شجاعت علی بہادر بھی گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں