386

تانگیرمیں کاروباری مقاصد کے لئے غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی ہزاروں فٹ عمارتی لکڑی درجنوں ٹریکٹر ٹرالی ضبط کر کے ٹمبر فافیا کے خلاف مزید سخت کاروائی

چلاس: محکمہ جنگلات داریل تانگیر نے تانگیر میں ٹمبر فافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔کاروباری مقاصد کے لئے غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی ہزاروں فٹ عمارتی لکڑی درجنوں ٹریکٹر ٹرالی ضبط کر کے ٹمبر فافیا کے خلاف مزید سخت کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ڈی ایف او داریل تانگیر محیب سرداد کی نگرانی میں محکمہ جنگلات تانگیر کے عملے نے تانگیر کے جنگلات سے حاصل کردہ ہزاروں فٹ غیر قانونی عمارتی لکڑی اپنے تحویل میں لے کر فارسٹ ڈپو کر دیا۔ تفصلات کے مطابق ڈی ایف او داریل تانگیر محیب سرداد نے اپنے ٹیم کے ہمرا تانگیر کے جنگلات سے غیر قانونی طریقے سے کاروباری مقاصد کے لئے حاصل شدہ عمارتی لکڑی کو ضبط کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی اس سلسلے میں ڈی ایف داریل تانگیر محیب سرداد نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور جنگلات کی کٹائی میں ملوث افراد کتنے بااثر کیوں نہ ہوں سخت ایکشن لیا جائے گا اور عمارتی لکڑی کو ضبط کر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ جنگلات قومی سرمایہ ہے اور اس قومی ورثے کو بچانا معاشرے کی ہر فرد کی اولین زمے داری ہے۔ عوام محکمہ جنگلات سے تعاون کرکے ٹمبر فافیا کی حوصلہ شکنی کرنے کے لئے ہمارا ساتھ دیں اور جنگلات کو بچائیں انہوں محکمہ جنگلات تانگیر کے آر آیف او رحمت اللہ بیگ اور فیلڈ سٹاف کی دلیری کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں