308

چترال جیسے پسماندہ ترین علاقے میں طلحہ محمود فاونڈیشن کی سرگرمیوں کو بھی بڑہایاجائے /سماجی وسیاسی شخصیت فضل الرحمن

چترال (نمائندہ) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ٹاؤن تھری چترال کے جنرل سیکرٹری اور جنرل کونسل ضلع لویر چترال کے ممبر اور سماجی وسیاسی شخصیت فضل الرحمن نے عیادت کے لئے ان کے گھر آنے پر جمعیت کے صوبائی امیر مولانا سینیٹر عطاء الرحمن اور ٹیلی فون پر مزاج پرسی کرنے پر قائد جمعیت کے فرزند مولانا اسجد محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ایک ادنیٰ کارکن کی عیادت کرکے انہوں نے ثابت کردی ہے کہ مفتی محمود خاندان کا سیاسی خاندان اپنے کارکنوں کو سب سے قیمتی اثاثہ سمجھتا ہے۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں انجینئر انضمام الحق اور شیر افضل کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمعیت کی صوبائی قائد کا اپنے سیکرٹری جنرل مولانا عطاء الحق درویش کے ہمراہ ان کی عیادت کے لئے آنا ان کی عزت افزائی کا ثبوت ہے جوکہ ان کی جماعت اپنے کارکنوں کو دیتی ہے۔ فضل الرحمن نے کہاکہ انہوں نے جمعیت کے قائدین کوچترال کے عوام کو درپیش تمام مسائل سے آگاہ کیا جنہوں نے انہیں اعلیٰ سطح پر اٹھانے کی یقین دہانی کی۔ انہوں نے چترال جیسے پسماندہ ترین علاقے میں طلحہ محمود فاونڈیشن کی سرگرمیوں کو بھی بڑہانے کا مطالبہ کیا جس پر بھی انہوں نے یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے چترال میں پہلا مفتی محمود کانفرنس منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا جس میں مرکزی عہدیداروں کو دعوت دئیے جائیں گے جس میں مفتی محمود کی روحانی، سیاسی اور سماجی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہارکیاکہ 2023ء میں صوبہ اور مرکز دونوں میں جے یو آئی کی حکومت آئے گی کیونکہ قوم اب مولانا فضل الرحمن کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے اور ان کی ولولہ انگیز قیادت اور شخصیت کے سب گرویدہ ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں