229

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال میں افسران کی آئے روز تبادلہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن اپرچترال۔

بونی۔ صدر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن اپرچترال موسی ولی خان جنرل سیکرٹری اقبال الدین اور انفارمیشن سیکرٹری مسرور احمد اپنے مشترکہ اخباری بیان میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال میں ہونے والے مسلسل تبادلوں پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے ضلع میں دو سالوں کے اندر ایک درجن سے زائد ایکسی این اور ایس ڈی او صاحبان کا تبادلہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اگر اس نو زائیدہ ضلع میں کسی بھی سرکاری افسر کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزارنے نہیں دیا گیا تو علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ناممکن ہو جائے گا۔ حکومت کو چاہیے کہ اس قسم کے غیر سنجیدہ حرکتیں کرنے کی بجائے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے سرکاری افسران کو کام کرنے کے لیے وقت اور وسائل مہیا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں