507

وفاقی اورصوبائی حکومت دونوں ملاکنڈڈویژن اورکوہستان کے عوام کی پسماندگی اورلازوال قربانیوں کی قدرکرنی چاہیے۔امیرمقام

پشاور(نامہ نگار)کسٹم ایکٹ نفاذکے فیصلے پرنظرثانی کے لئے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے گذشتہ روزگورنرخیبرپختونخوااقبال ظفرجھگڑاس ان کی رہائشگاہ جھگڑاہاوس میں ملاقات کی جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک بھی مذکورہ ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی ،انجینئرامیرمقام نے گورنرخیبرپختونخواکومذکورہ ایکٹ کے نفاذکے حوالے سے ملاکنڈڈویژن کے عوام کے جذبات اوران کے تحفظات سے آگاہ کیا۔اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام سیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکرمذکورہ ایکٹ کوکسی صورت لاگوہونے کے لئے تیارنہیں ہیں ۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا نے کہاکہ صوبے کے زیرانتظام قبائلی علاقہ (پاٹا)کوہستان اورملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذکے لئے اکتوبر2015ء میں صوبائی حکومت نے اس وقت کے گورنرسے سفارش کی جسے منظوری کیلئے آئینی طریقہ کارکے مطابق صدرمملکت کوبھجوادی گئی تھیں۔بعدازاں 2016میں صدرمملکت کی اجازت سے کوہستان اورملاکنڈڈویژن میں صوبائی حکومت کسٹم ایکٹ 1969نافذالعمل کردیا۔انجینئرامیرمقام نے وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے کسٹم ایکٹ نفاذکے خاتمے کے لئے گورنرکوسفارشات بھیجنے کی بھی استدعاکی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وفاقی حکومت ہویا صوبائی حکومت ،کسٹم ایکٹ نفاذ کے فیصلے پرنظرثانی کرنی چاہیے ملاکنڈڈویژن کے عوام کے تحفظات کوترجیحی بنیادوں پرحل کرناچاہیے انہوں نے کہاکہ وفاقی اورصوبائی حکومت دونوں ملاکنڈڈویژن اورکوہستان کے عوام کی پسماندگی اورلازوال قربانیوں کی قدرکرنی چاہیے ۔انہوں نے مزید کہاکہ مذکورہ ایکٹ ختم کرنے کے لئے ہرفورم پربات کرونگا۔گورنرخیبرپختونخوااقبال ظفرجھگڑاو زیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے انجینئرامیرمقام کویقین دلایاکہ ملاکنڈڈویژن اورکوہستان کے عوام کے تحفظات کودورکرنے کے لئے مذکورہ ایکٹ کے حوالے سے قانونی ماہرین کے ساتھ مل بیٹھ کراس مسئلے کامثبت حل نکالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں