304

چترال میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تجار برادری چترال کے مسائل کے حوالے سے کھلی کچہری منعقد

چترال(نمائندہ )  ٹاون ہال چترال میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تجار برادری چترال کے مسائل کے حوالے سے کھلی کچہری منعقد ہوئی جسمیں نومنتخب تجار یونین

کے صدربشیر احمد سمیت اُن کی کابینہ اور کثیر تعداد میں تجار برادری نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اے ڈی سی حیات شاہ،اے ڈی سی (ریلیف)عبدالولی خان،اے سی چترال ثقلین سلیم،ڈی ایچ او چترال،ٹی ایم او چترال مصباح الدین کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے سربراہاں نے شرکت کی۔ چترال کے مختلف بازاروں سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے اپنے مسائل سے ضلعی انتظامیہ اگاہ کرتے ہوئے سردیوں سے پہلے سوختنی لکڑیوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بروقت اقدامات کی ضرورت پرزور دیا۔تاجر برادری نے مختلف محکموں کی طرف سے بازار میں آئے روز کی جانے والی بے تحاشہ جرمانوں کو تاجروں پر ظلم کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس کے کے فوری 

خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے بائی پاس روڈ میں پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کنکشن کی عدم دستیابی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور ون وے کے خاتمے اور بازار میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اے ڈی سی چترال اور اے سی چترال نے تاجروں کے مسائل کے فوری اور مستقل حل کیلئے تمام متعلقہ محکموں اور تجار یونین چترال کے زمہ داروں کا مشترکہ میٹنگ بلانے کی یقین دہانی کرائی تاکہ تاجروں کے مسائل مستقل بنیاد ہر حل ہوں اور چترال کی تاجر برادری پُرامن ماحو ل میں عزت اور وقار کے ساتھ اپنا کاروبار جاری رکھ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں