257

کھوار اہل قلم چترال کا اجلاس ، مسرت بیگ مسرت دوبارہ صدر منتخب

کھوار اہل قلم چترال کا اجلاس ، 16 اکتوبر کل چترال محفل مشاعرہ کا فیصلہ ، تنظیم کی از سر نو کابینہ سازی معروف ادبی تنظیم صدر مسرت بیگ مسرت کی زیر صدارت چترال کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا
اجلاس میں کھوار اہل قلم چترال کی ایگزیکٹو باڈی جنرل باڈی کے ممبران اور حلقہ جات کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی
اجلاس کھوار اہل قلم کی کابینہ سازی کے لئے صدر مسرت بیگ کی ہدایت پر بلایا گیا تھا
اجلاس میں کھوار اہل قلم چترال کے لئے نیا کابینہ تشکیل دے دیا گیا جس کے مطابق تمام ممبران نے اتفاق رائے سے مسرت بیگ مسرت کو دوبارہ صدر منتخب کیا جبکہ چیئرمین محمد کوثر ایڈووکیٹ بھی اپنے عہدے پر بحال رہے اس کے علاؤہ جنرل سیکٹری کے لئے اتفاق رائے سے بلا مقابلہ طاہرالدین شادان کا انتخاب کیا گیا وائس چیرمین محبوب الحق حقی اورباقی عہدوں پر بالترتیب درجہ ذیل ممبران کا انتخاب عمل میں آیا
نائب صدر اقرار الدین خسرو
سنئیر نائب صدر عطاء الدین عطا
نائب صدر دوم جاوید اختر جواد
جوائنٹ سیکٹری نصیب رانجھا
سیکٹری فنانس شمس العارفین عارف
معاون فنانس اشتیاق الہامی
سیکٹری اطلاعات محمد زاہد افنان
معاون طارق اللہ ناشاد
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 16 اکتوبر کو منتخب اراکین کابینہ اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے اور اس کے بعد کھوار اہل قلم کی یوم تاسیس کے سلسلے میں پروگرام ہوگا اسی دن کل چترال محفل مشاعرہ بھی ہوگا اور حقیقت گروپ چترال کے فنکاران بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں