230

شعبہ توسیع محکمہ زراعت لویر چترال نے گاؤں گاؤں کسان آگہی پروگرام کے سلسلے میں دروش ٹاؤن کے نواحی گاؤں کیسو میں کسان فیلڈ ڈےمنایا گیا

چترال (نمائندہ) شعبہ توسیع محکمہ زراعت لویر چترال نے گاؤں گاؤں کسان آگہی پروگرام کے سلسلے میں دروش ٹاؤن کے نواحی گاؤں کیسو میں ‘کسان فیلڈ ڈے’منایا گیاجس میں ڈپٹی ڈائرکٹر اور سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ رفیق احمد اور زراعت افیسر شہزاد ایوب نے اپنے فیلڈ اسٹاف کے ساتھ مل کر شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسران نے کسانوں کو مقامی ماحول کی مناسبت سے مختلف فصلوں کی کاشت اور ان کی دیکھ بال کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور شرکاء کے سوالات کاجواب دیا۔ انہوں نے کسانوں کو محکمہ زراعت کے شعبہ توسیع سے کاشت کاری کے سلسلے میں ہرقسم مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے انہیں مشورہ دیاکہ وہ ماڈل فارم سروسز سنٹر کے ساتھ اپنے آپ کو رجسٹرڈ کریں جوکہ کسانوں کا نمائندہ تنظیم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس تنظیم کے عہدیداروں کو یونین کونسل، تحصیل اور ضلع سطح پر کسان ہی منتخب کرتے ہیں اور یہ کسانوں اور محکمہ زراعت کے تمام شعبوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ مقامی کسانوں نے شعبہ توسیع محکمہ زراعت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا اور اس امید کا اظہارکیاکہ کیسو جیسے زرخیر گاؤں میں قلت آب کے باوجود زیادہ سے ذیادہ پیدوار کے حصول میں محکمے کی سرپرستی ہر قدم پر حاصل رہے گی۔ محکمے کی طرف سے مختلف سبزیوں کے معیاری بیچ بھی کسانوں میں تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں