277

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی بلوچستان میں زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عنایت امین ، ناظمہ صوبہ بلقیس مراد ،ناظمہ ضلع پشاور یاسمین بانو اور ناظمہ ضلع چترال طاہرہ عبد الرحیم نے بلوچستان میں زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت سے اہل بلوچستان کو آزمائش کا سامنا ہے اور آزمائش کی گھڑی میں پوری قوم بلوچستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکاروں کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوچکی ہے، حکومت زخمیوں کے فوری اور بہترین علاج معالجے کا بندوبست کرے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے ہم وطنوں سے خصوصی اپیل کی ہے کہ آزمائش میں گھرے بلوچ بھائی بہنوں کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں اور جس قدر ممکن ہوسکے، دامے درمے قدمے سخنے ان کی امداد میں حصہ لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں