306

مکیش کمار ممبر این ایچ اے اور رہنما پی ٹی آئی چترال سرتاج احمد خان کے درمیان چترال میں این ایچ اے اسکیموں کےحوالے سے اہم ملاقات

پشاور/جمعہ 8اکتوبر کو مکیش کمار ممبر این ایچ اے اور رہنما پی ٹی آئی چترال اور کوارڈینیٹر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرتاج احمد خان کے درمیان چترال میں این ایچ اے اسکیموں اور مسائل کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں مندرجہ ذیل ایشوز زیر بحث آئے ۔
ریشن میں متاثرہ سڑک کی تعمیر سے جن لوگوں کی زمینات اس زد میں آئے ہیں ان کو معاوضے کی فی الفور ادائیگی ، دروش لواری ٹنل روڈ/ دروش لواری پاس اولڈ روڈ ( بیزوگا براڈام روڈ) کی مرمت ، لواری ٹنل کی فرنیشنگ ، گرم چشمہ روڈ خصوصا شاہ سلیم دوراہ پاس روڈ پر کام کا جائزہ ، چترال شندور روڈ پر مربوط طریقے سے کام کا آغاز
اس موقع پر مکیش کمار ممبر این ایچ اے نارتھ نے جنرل منیجر و نئے پراجیکٹ ڈائریکٹر چترال کو فی الفور ہدایت کردی کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے مل کر ریشن میں زمین متاثرین کے زمینات کا معاوضہ دینے کے لئے رپورٹ پیش کریں۔ دروش لواری ٹنل / دروس لواری پاس اولڈ روڈ ( بیزوگا براڈام روڈ) کے حوالے سے جنرل منیجر این ایچ اے نارتھ کو فوری طور پر مجوذہ سڑکوں کی بحالی کی ہدایت کر دی ، لواری ٹنل فرنشنگ کے حوالے سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس مسئلے کو وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی سرپرستی سے فوری طور پر متعلقہ منسٹری کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ گرم چشمہ روڈ پر جاری کام بالخصوص پلوں کی فور ی مرمت پر این ایچ اے ڈیپارٹمنٹ کے کردار کو سراہا گیا اور اس حوالے سے نئے پی ڈی اس ہفتے گرم چشمہ ودوراہا پاس کا دورہ کریں گے ۔تاکہ فوری طور پر چترال گرم چشمہ روڈ پر کام کا آغاز ہوسکے ۔چترال شندور روڈ پر کا م کا آغاز کیا گیا ہے اورنجی زمینات کو سیکشن فور لگا نے کے لئے انتظامیہ سے رابطہ میں ہیں پچھلے تین چار مہینوں سے این ایچ اے نے پہلی دفعہ چترال میں اپنی موجودگی بھر پور طور پر ظاہر کر کے ہر طرف سے کام کا آغاز کردیا ہے اس حوالے سے عوام چترال سے توقع ہے کہ وہ موجودہ حکومت اور ان کے ان انقلابی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے محکمےکے ساتھ ممکنہ اپنی تعاون کریں جو کہ علاقے کی ترقی و عوامی تکالیف کوفوری ختم کرنے کا سبب بن سکے ۔
اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی و کوارڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان اور سابقہ ناظم یوسی عشیرت و پی ٹی آئی رہنما احسان اللہ خان نے چترال کے مسائل پہ خصوصی دلچسپی لینے پر پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی وا وفاقی حکومت اور این ایچ اے کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں