305

سار فاؤنڈیشن کے چیئر مین رحیم شاہ اخونخیل کا دروش میں تحصیل بار کے وکلاء نے استقبال کیا

دروش/ سار فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور دیر اوؤرسیز پاکستانیز ایسوسی ایشن کے صدر رحیم شاہ اخونخیل ”سی پیک الٹرنیٹ روٹ“کے حوالے سے اپنی کوششوں کے سلسلے میں جمعہ کے روز چترال کے دورے پر پہنچ گئے۔ دروش پہنچنے پر تحصیل بار دروش کے صدر اکرم حسین ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء نے رحیم شاہ اخونخیل اور انکے وفد کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق سار فاؤنڈیشن کے چیئرمین رحیم شاہ اخونخیل چترال، دیر، باجوڑ اور ملاکنڈ کو سی پیک الٹرنیٹ روٹ میں شامل کرنے کے سلسلے میں کوششوں میں مصروف ہیں اور مختلف علاقوں کا دورہ کرکے اس روٹ کی بحالی اور جلد از جلد کام شروع کرنے کے سلسلے میں عوامی رابطے کیلئے سرگرم ہیں۔ اپنے انہی کوششوں کے سلسلے میں وہ اپنے وفد کے ہمراہ جمعہ کے روز چترال کے دورے پر پہنچ گئے۔ دروش میں تحصیل بار ایسوسی ایشن نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے رحیم شاہ اخونخیل نے کہا کہ سی پیک الٹرنیٹ روٹ چترال، دیر، باجوڑ اور ملاکنڈ کے لئے زندگی اور موت کی حیثیت رکھتا ہے، یہ پہلے سے منظور شدہ متبادل سڑک تھا جسے بعد میں تبدیل کیا گیا ہے اور یہ روٹ کسی اور طرف لے جائی جار ہی ہے مگر ان اضلاع کے عوام اس روٹ کی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش اور قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہ ہم نے تحریک کا آغاز کیا ہے اور اس سلسلے میں ہم ہر ضلعے میں عوام کے پاس جاکر اتحاد او ر اتفاق پیدا کرکے اپنا حق حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تحصیل بار دروش کے صدر اور دیگر وکلاء نے تحریک کے قائد اور وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس تحریک میں انکا ہر قسم ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں