410

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اورکمرتوڑمہنگائی سلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے/ سلیم خان/ فضل ربی جان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ملک میں کمرتوڑمہنگائی کے خلاف ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی لوئرچترال انجینئرفضل ربی جان کی قیادت میں پراناپی آئی اے چوک  میں احتجاجی جلسے کاانعقادکیاگیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری وسابق صوبائی وزیرخیبرپختونخوا سلیم خان،ضلعی صدرانجینئرفضل ربی جان،سینئرنائب صدرشریف حسین ،ضلعی صدراپرچترال امیراللہ ،جنرل سیکرٹری قاضی فیصل احمد،تحصیل چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نظارولی شاہ اوردوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اورکمرتوڑمہنگائی سلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے،نا اہل حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، حکومت کی ناقص اورغریب دشمن پالیسیوں کے خلاف عوام سراپااحتجاج ہے ہیں جلد ہی عوام دشمن حکومت سے عوام کونجات مل جائیگی۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ آج غریب علاج معالجے، بجلی گیس کے بلوں اور ادویات کی قیمتوں میں بے بہا اضافے سے پریشان ہیں جس کی وجہ سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے احتجاج پر احتجاج کررہے ہیں۔ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ،بے روزگاری نے نوجوانوں کو پریشان کررکھا ہے ،مگر حکومت کو اس کا ادراک ہی نہیں ۔حکومت کا یہ عوام دشمن رویہ  کے خلاف پی پی پی اپنااحتجاج ملک بھرجاری رکھیں گے۔ آٹا نایاب ہونے کے ساتھ ساتھ سبزیوں‘ دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں۔نومنتخب صدرانجینئرفضل ربی جاں  نے   چترال کے منتخب نمائندوں  کو تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انہوں نے عوامی میڈیٹ لینے کے باوجودچترال کے مسائل حل کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکے ہیں چترال  بمبوریت ،چترال گرم چشمہ اورچترال مستوج شندورروڈ پرابھی تک کام شروع نہ  ہوسکی ،چترال کے گیس پلان گلگت شفٹ کردیاگیامگرایم ا ین اے چترال  قومی اسمبلی میں   بھکاریوں کوچترال   سےواپس بھیجنے کی تقریرکررہے ہیں ۔ احتجاجی جلسے سے قبل چترال بازارمیں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی صدرانجینئرفضل ربی جان نے کی ۔مظاہرین نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔ اور مہنگائی کا حساب دو کے نعرے لگا رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں