450

اپرچترال کے عوام پی ٹی آئی ورکرز وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کے پی کے کا شکرگزارہیں کہ انہوں نے 2013سے لیکراب تک صوبائی اسمبلی اورسینٹ میں جونمائندگی دی ہے/ضلعی صدراپرچترال رحمت غازی

چترال (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف اپرچترال کے صدررحمت غازی نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ہم اہلیان اپرچترال وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کامشکورہیں کہ انہوں نے اپرچترال کی پسماندگی اوردورافتادگی  کومدنظررکھتے ہوئےحالت کاجائزہ لینے اورمسائل حل کرنے کے لئے اپنے نمائندہ معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ کواپرچترال کی دورے پربھیجدیا۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا پیغام 80 فیصدعوام تک پہنچایا اوردرجنوں بحالی اورترقیاتی چھوٹے بڑے منصوبوں کااعلان کیا۔جس سے عوام جوق درجوق پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔انہوں نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ جن ترقیاتی اوربحالی کے کاموں کااعلانات کیاگیاہے ان  کوعملی جامہ پہنانے کے لئے فنڈزریلیزکرنے کی ہدایت کی جائے  تاکہ سردیوں سے پہلے ان  منصوبوں پرکام شروع کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اس اقدام سے آنے والے  بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کوبڑافائدہ ہوگا۔اپرچترال کے عوام پی ٹی آئی ورکرز وزیراعظم پاکستان عمران خان اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کے شکرگزارہیں کہ انہوں نے 2013سے لیکراب تک صوبائی اسمبلی اورسینٹ میں جونمائندگی دی ہے وہ یہاں کے عوام کے لئے ایک بڑاتحفہ ہے جوکبھی بھی بھول نہیں جائیں گے۔صدراپرچترال رحمت غازی اپنے کابینہ اورپی ٹی آئی ورکرزکی طرف سے وزیراعلیٰ محمودخان تہہ دل سے شکرگزارہیں کہ انہوں نے عوام کے مسائل   حل کرنے کے لئے اپنے نمائندہ بھیج کربروقت اقدام کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں