369

چترال ارندو سے تعلق رکھنے والےدونوجوان اکرویے ارندو میں دریائے چترال میں گر گئے

لوئر چترال / چترال ارندو سے تعلق رکھنے والےدونوجوان اکرویے ارندو میں دریائے چترال میں گر گئے، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 لوئر چترال کی غوطہ خور ٹیم دریائے چترال میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کر رہی تاہم ڈیڈ باڈیز کاکوئی سراغ نہ مل سکا، ابتدائی معلومات کے مطابق اسرار ولد شہاب الدین عمر 19 سال سکنہ ارندو گول اور شاکر اللہ ولد خان محمد عمر 9 سال سکنہ اکروئے ارندو الصبح مچلیاں پکڑتے ہوئے پاؤں پھسل کر دریائے چترال میں گر گئےجس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی غوطہ غور ٹیم دریا میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کر رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں