140

صدر پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال انجنئیر فضل ربی جان اور دوسرے پارٹی عہدیداروں کا ارکاری ویلی کا دورہ انتہائی کامیاب رہا

چترال(نامہ نگار)صدر پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال انجنئیر فضل ربی جان اور دوسرے پارٹی عہدیداروں کا ارکاری ویلی کا دورہ انتہائی کامیاب رہا اپنے دورے میں انہوں نے ارکاری کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا اور لوگوں کے اجتماعات سے خطاب بھی کیا جس میں علاقہ مومی سفید ارکاری اویر ارکاری بہستی اور شالی کے مقامات شامل ہیں اس موقع پرضلعی صدرپی پی پی  نے پاکستان پیپلز پارٹی کا پیعام خاص کر چئیرمین بلاول بھٹو اور صوبائی صدر جناب نجم الدین خان کا چترال سے محبت اور چترال کی ترقی کے سلسلے میں انکی ویژن کے بارے میں حاضرین کو اگاہ کیا اس موقع پر ارکاری کے تمام لوگوں نے انجنئر فضل ربی جان اور انکے وفد کے ارکان کا شاندار استقبال کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔ وفد کے ارکان تحصیل صدر عالمزیب ایڈوکیٹ اور انفارمیشن سکرٹری نظارو لی شاہ نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں