334

پاکستان بھر سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنےوالےلائنز کلب کے ممبران نے ” کاروان سفیران امن و محبت “کا پیغام لے کر گذشتہ روز چترال کا دورہ

چترال ( محکم الدین ) پاکستان بھر سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنےوالےلائنز کلب کے ممبران نے ” کاروان سفیران امن و محبت “کا پیغام لے کر گذشتہ روز چترال کا دورہ کیا۔ لائنز کلب کے اس قافلے میں بائیس مرد و خواتین ممبران شامل تھے ۔ جن کی قیادت سبتین رضا لودھی کررہےتھے ۔ دورہ سیاحتی مقامات کو دریافت کرنے، لوگوں سے رابطہ کاری کرکے ان کے مسائل سے متعلق آگہی حاصل کرنے ، باہمی یکجہتی سے مسائل حل کرنے اور سیاحت کو ترقی دینے کے جذبے کے تحت کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر لائنز کلب کے قافلے کے سربراہ سبتین رضا لودھی نےمیڈیا سے بات کرتےہوئےکہا۔ کہ 210 ممالک میں لائنز کلب کے ممبران موجود ہیں۔ جو مذہب ، مسلک اور رنگ و نسل کے تفریق کے بغیر خدمات سر انجام دے رہےہیں۔ خصوصا سیاحتی ترقی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ لائنز نیشنل فیلو شپ اور فرینڈ شپ کا فروغ بنیادی مقاصد ہیں۔ تاکہ باہمی رابطہ کاری ، پیارو محبت اور بھائی چارےکے فروغ کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے مسائل کے بارےمیں آگہی حاصل کی جاسکے ۔ اور باہمی یکجہتی اور تعاون سے ان کو حل کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ لائنز کلب کے ممبران اب تک امن و بھائی چارہ کے سفیر کی حیثیت سے گلگت بلتستان ، کشمیر سمیت کئی علاقوں کا دورہ کر چکے ہیں ۔ جس کے بہت اچھےنتائج بر آمد ہوئےہیں ۔ سبتین رضا نے کہا ۔ کہ کالاش ویلیز سیاحوں کی جنت ہیں ۔ لیکن ان وادیوں کو کئی مسائل کا سامنا ہے ۔ خصوصا فارسٹ کنزرویشن ، کلچر کنزرویشن ، کنٹرولڈ ٹورزم ، ہیریٹیج کزرویشن اور اینوائیرنمنٹ میں بہتری کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے ۔ جس پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کالاش ویلز محدود سیاحتی ایریاز ہیں۔ یہاں اگر سیاحت کو حکمت عملی و منصوبہ بندی کے تحت بہتر انداز میں چلانے کی کوشش نہ کی گئی۔ تو اس میں فائدے سے زیادہ نقصانات کے خدشات ہیں ۔ اس لئے چترال ٹریول بیورو جیسے سوشل انٹرپرائز کے حامل ادارے جو سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ کلچر اور اینوائرنمنٹ پر کام کرتے ہیں ۔ کی خدمات حاصل کئے جانے چاہئیں ۔ تاکہ علاقے کے ماحول اور تہذیب و ثقافت کو نقصان پہنچےبغیر مقامی لوگوں کو فوائد مل سکیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وادی میں آنے والے ہر سیاح کو ایک پودا لگانے کا پابند بنایا جائے ۔ اور اس کیلئے مقامی نرسری سے پودے فراہم کیے جائیں ۔ لائنز کلب کی ٹیم نے کالاش ویلی بمبوریت میں اپنے قیام کے دوران آگہی واک کیا ۔ اور پودے لگائے ۔ جس میں مقامی لوگ بھی ان کے ساتھ شامل ہوئے۔ اس موقع پر امن اور محبت کے گیت گانے کے ساتھ ساتھ اتفاق و اتحاد کے نعرے لگائےگئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں