381

لاسپور سے تعلق رکھنےڈرائیور نے پولیس جوان سمیت دو افراد کو کچل دیا،دونوں جان بحق، ڈرائیور گرفتار

چترال ( محکم الدین ) ذہنی تناو کے شکارڈرائیور نے دو افراد کو کچل دیا ۔ دونوں جان بحق ،جان بحق ہونے والوں میں پولیس کا جوان بھی شامل ہے ۔ ڈرائیور گرفتارکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاسپور سے تعلق رکھنے والے لینڈکروزر ڈرائیور نیت ولی شاہ لاسپور سے بونی آتے ہوئے راستے میں کئی مرتبہ سواریوں سے الجھ پڑا ۔ بالاخر مستوج پہنچ کر سواریوں نے ایس ایچ او تھانہ مستوج کو شکایت کی ۔ جس پر ایس ایچ او نے ڈرائیور کو روک لیا ۔ تاہم ایک نوجوان عبدالجہان خان کی ضمانت پر ڈرائیور کو بونی جانے کی اجازت دی گئی ۔ لیکن ڈرائیور تھانے سے نکل کر دوبارا سواریوں سے الجھ پڑااور گاڑی بونی روٹ پر لے جانے کی بجائے یارخون کی طرف موڑدیا جہاں عبدالجہان خان نے گاڑی سے اتر کر پولیس کو دوبارہ اطلاع دی اور گاڑی کو روکنےکیلئے ایک پولیس کے جوان کے ساتھ موٹر سائیکل پر روانہ ہوگئے ۔ دونوں نوجوانوں نے جب گزاندورمستوج کے مقام پر گاڑی کراس کرتے ہوئے اسے روکنے کی کوشش کی تو لینڈ کروزر ڈرائیورنیت ولی شاہ گاڑی روکنے کی بجائے انہیں کچل دیا ۔ جس کی وجہ سے دونوں کی موت واقع ہوئی ۔ وقوعہ کے بعد ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ تاہم کارگن کے مقام پر پولیس نے انہیں گرفتار کیا ۔ پولیس کے جوان مبارک خان کو بعد آزان پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔ ڈی پی او اپر چترال پی ایس پی افیسر ذولفقار علی تنولی نے مبارک خان  کےقبر پرپھول چڑھائے اوراُن کی مغفرت کے لئے دعا کی۔ان کے ساتھ ایس ڈی پی او محمد ستار خان اور دیگر پولیس افیسران موجود تھے۔ ڈرائیور کے خلاف  دفعہ(302/324/186/353/7ATA)کے تحت ایف آئی ار درج کی گئی اور پولیس واقعے کے بارے میں تفتیش کررہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں