364

یونیورسٹی اف چترال ایم۔اے پرائیویٹ سالانہ امتحانات2021 کا شیڈول جاری

چترال/کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف چترال کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایم۔اے پرائیویٹ سالانہ امتحانات2021 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق مذکورہ امتحانات مورخہ10نومبر2021سے شروع ہونگے.اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ امیدواروں کے رولنمبران کے فراہم کردہ مستقل پتے پر ارسال کر دئے گئے ہیں۔امیدوار اپنی رولنمبرسلپ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں یا دفتری اوقات میں یونیورسٹی کے شعبہء امتحانات سے ولنمبر سلپ کی کاپی حاصل کر سکتے ہیں۔مزید کسی بھی قسم کی معلومات/تصحیح یا ابہام دور کرنے کے لیے یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات سے  فون نمبر  415008۔0943    پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں